مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ: طرز عمل پر غور کریں
پی ٹی آئی کو اپنے طرز عمل پر غور کرنا چاہیے:فضل الرحمان
جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت ہمارے جائز مطالبات پر غور نہیں کرتی۔
تو پورے ملک کے مدارس سڑکوں پر آئیں گے اور احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ کرنا اور احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، اور یہ دوسروں کا بھی حق ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر ڈی چوک پر ہونے والے واقعات کو “غلط” قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اپنے طرز عمل پر غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “کارکن مخلص ہوتے ہیں اور وہ قیادت کے کہنے پر چلتے ہیں”۔
رحیم یارخان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اپنے ماضی کے احتجاجی مارچ کا ذکر کیا۔
، جس میں نہ تو کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی ملکیتی سامان تباہ ہوا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں