چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فیصلے برابری پر ہوں گے
ہائبرڈ فارمولانہیں جو بھی نیا فارمولا بنے گا، فیصلہ برابری پرہوگا: چیئرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے کریں گے جو کرکٹ کے لیے بہترین ہوں۔
، سب سے اہم پاکستان کی عزت ہے ، اب بات لانگ ٹرم بنیادوں پر ہوگی صرف چیمپیئنزٹرافی کےلیے نہیں ۔
محسن نقوی کا کہناتھا کہ ہائبرڈ فارمولانہیں جو بھی نیا فارمولا بنے گا، فیصلہ برابری کی بنیاد پرہوگا، ہم نے کرکٹ کو جتوانا ہے ، ۔
سب سے اہم پاکستان کی عزت ہے ، یہ نہیں ہوسکتا کہ یکطرفہ معاملات چلتے رہیں ، یہ ممکن نہیں کہ ہم بھارت جائیں ،مگر وہ پاکستان نہ آئیں ۔
اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنا ہے ، اب بات لانگ ٹرم بنیادوں پر ہوگی صرف چیمپیئنزٹرافی کےلیے نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنی توجہ پاکستان ٹیم کے اوپر دینی ہے اتنی انڈر19 پر بھی دینی ہے، ۔
مستقبل میں ہم پلان بنا رہے ہیں کیسے نوجوانوں کو بہتر موقع دینا اور کیسے انکو گرووم کرنا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں