پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو کا یوم تاسیس پر خطاب
پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بنیاد رکھی اور متفقہ آئین دیا، چیئرمین پیپلز پارٹی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بنیاد رکھی اور متفقہ آئین دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے 57ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی شہید بینظیر بھٹو کی قیادت میں موجود رہی، سازشوں کا مقابلہ کیا۔
ایک نہیں دو آمروں کا مقابلہ بینظیر بھٹو شہید نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹوعوام کی حمایت سے 2 مرتبہ وزیراعظم بنیں۔
اگر بینظیر بھٹو شہید نہ ہوتیں تو تیسری مرتبہ بھی وزیراعظم بنتیں۔
جس طرح بینظیر بھٹو نے ملک کی خدمت کی سب کے سامنے ہے،۔
خطے کی تاریخ میں شہید بینظیر بھٹو ایک مقام رکھتی ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش کی گئی کہ ذوالفقار بھٹو کی سوچ اور نظریے کو ختم کیا جاسکے۔
پہلے منتخب وزیراعظم کو عدالتی قتل کے ذریعے شہید کیا گیا، پوری کوشش کی گئی کہ ذوالفقاربھٹو کی پارٹی کو ختم کیا جائے۔
، تمام طریقہ کار اپنایا گیا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کیا جاسکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں