“امریکی صدر جو بائیڈن نے ہنٹر بائیڈن کو اسلحہ خریدنے اور ٹیکس فراڈ میں معافی دی”

“امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا جرم معاف کر دیا”

امریکی صدر جو بائیڈن نے بیٹے کا جرم معاف کردیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف جرائم میں معافی دے دی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور ٹیکس فراڈ کے الزام میں مجرم قرار دیے گئے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دے دی۔
ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے گئے تھے۔
صدر بائیڈن کے بیٹے پر ایک اور الزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق بھی تھا جس میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں