بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کا لاپتا افراد کی بازیابی اور دیگر اہم مطالبات کا اعلان
بلوچستان کے سیاستدانوں کا لاپتا افراد کی بازیابی کا مطالبہ
تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے لوگوں کی جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام لاپتا افراد کی فوری بازیابی، سیاسی رہنماؤں کے خلاف الزامات واپس لینے، دینی مدارس پر چھاپے بند کرنے، چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ رجیم اٹھانے اور پرانے بارڈر کراسنگ سسٹم کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
تاکہ دونوں اطراف کے لوگوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جاسکے۔
سیاسی رہنماؤں نے صوبے میں غیر مقامی لوگوں کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
یہ مطالبات پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔
اس مشترکہ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی کے رشید خان ناصر، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے یوسف خان کاکڑ، نیشنل پارٹی کے علی احمد لانگو، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ ولایت حسین جعفری، جماعت اسلامی کے زاہد اختر اور ولی خان شاکر نے شرکت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں