پیکا ایکٹ میں نئی ترمیم، فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ

فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ، وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ
وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔
جس کے مطابق فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق قانون پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ( ترمیمی ) بل 2024ء کہلائے گا۔
ترمیم کے ذریعے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی ۔
جو کہ ایک چیئرمین اور 6 اراکین پر مشتمل ہوگی جبکہ 3 سال کے لیے چیئرپرسن اور 3 اراکین کا تقرر وفاقی حکومت کرے گی۔
سیکرٹریز وزارت اطلاعات ، وزارت آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے بھی اتھارٹی کے رکن ہوں گے۔
ابتدائی مسودے کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کو حاصل اختیارات ڈی آر پی اے کو مل جایں گے۔
اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو رجسٹرڈ اور ان کے لیے شرائط طے کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں