پی ٹی آئی کا احتجاج ریڈ زون میں نہیں کیا جا سکتا: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی غیر ملکی سفرا سے گفتگو: ریڈ زون میں احتجاج کے خلاف قانون سازی

ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جاسکتا:اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تاریخ ہے ان کا کوئی احتجاج یا ریلی پر امن نہیں رہی ۔
لیکن قانون کے مطابق ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔
اسلام آباد میں غیر ملکی سفرا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ 24 نومبرکو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا۔
اور ایسے موقع پر ایک جماعت نے حیران کن طور پر احتجاج کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اسی جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر احتجاج کیا اور 35 پنکچر کا بیانیہ بنایا لیکن کمیشن نے دھاندلی کے دعوے جھوٹے قرار دیے۔
تاہم پی ٹی آئی قیادت نے معاہدے کے مطابق غلط الزام کی معافی نہیں مانگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کے لیے مقامات کا تعین کیا گیا ہے۔
حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو ریڈ زون میں احتجاج سے باز رکھنے کے لیے ان سے مذاکرات کیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں