بھارت نے پاکستان کے فیوژن ہائبرڈ ماڈل سے انکار کر دیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر سوالات
بھارت پاکستان کے فیوژن ہائبرڈ ماڈل سے بھی بھاگ نکلا
پاکستان میں شیڈول چیمپینز ٹرافی 2025 کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا ۔
جبکہ دی بورڈ فار کنٹرول کرکٹ اِن انڈیا( بی بی سی آئی ) نے ڈھٹائی برقرار رکھتے ہوئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے پیش کردہ فیوژن ہائبرڈ ماڈل کو ماننے سے انکار کردیا۔
بھارتی نشریاتی ادارے ’ این ڈی ٹی وی’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے پی سی بی کا تجویز کردہ فیوژن ہائبرڈ ماڈل بھی مسترد کردیا ہے۔
بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹ پر ہائبرڈ ماڈل کا اطلاق نہیں ہوسکتا کیونکہ وہاں کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں