اسلام آباد: تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کے عمل میں پیش رفت ہوئی ہے، منتخب ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منتخب آزاد ارکان پی ٹی آئی کے تمام آزاد ارکان سے حلف لینے کے بعد سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے۔
تحریک انصاف کو سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشستیں ملیں گی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بانی صاحبزادہ حامد رضا پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ جانے کا اعلان کر چکے ہیں۔