“گریگ بارکلے کا جے شاہ کو مشورہ: کھیل کو بھارت کے زیر اثر نہ بنائیں”

“گریگ بارکلے کا اہم بیان: کرکٹ کو بھارت کے زیر اثر سے آزاد رکھیں”

کھیل کو صرف بھارت کے زیر اثر نہ بنائیں ‘ گریگ بارکلے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے سابق چیئرمین گریگ بارکلے نے نئے چیئرمین جے شاہ کو اہم مشورہ دے دیا۔
آئی سی سی کے سابق چیئرمین گریگ بارلے نے کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کرکٹ کیلنڈر شدید مصروف اور اراکین کے ذاتی مفادات نے کھیل کو بدنظمی کا شکار بنا دیا ہے۔
اور مجھے بھی اندازہ نہیں کہ کون سی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں کہاں کھیل رہی ہے۔
گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ کرکٹ اتنی زیادہ ہوچکی ہے اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ کون کہاں کھیل رہا ہے۔
جبکہ سری لنکا کی جنوبی افریقہ میں موجودگی کا تب پتہ چلا جب مارکو جانسن کی 7 وکٹوں کی خبر پڑھی۔
انہوں آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کو مشورہ دیا کہ بھارت کی طاقت کو عالمی کرکٹ کے فائدے کے لیے استعمال کریں لیکن کھیل کو صرف بھارت کے زیر اثر نہ بنائیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں