اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اچھی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں

اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
27 گھنٹے کے دورہ سعودی عرب سے واپسی پر بغیرآرام کیے وزیراعظم شہباز شریف ایف بی آر کے جائزہ اجلاس میں پہنچ گئے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شوگر انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم کو بریف کیا گیا کہ چھوٹے کاروباروں کی ڈیجیٹل انوائسنگ کیلئے موبائل فون ایپلی کیشن اس مہینے کے آخر تک سامنے آجائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام 31 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کے علاوہ سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں