غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔
دیر البلاح پر حملے میں 5 مکانات تباہ ہونے کے بعد 10 فلسطینی شہید ہو گئے، رفح کے شمال میں بمباری میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد شہید ہو گئے، شہداء کی مجموعی تعداد 28 ہزار 985 ہو گئی، 68 ہزار 883 فلسطینی زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ناصر اسپتال میں طبی سہولیات مکمل طور پر بند ہیں، اسرائیلی فورسز نے اسپتال کو تقریباً ایک ماہ سے گھیرے میں لے رکھا ہے اور اسپتال میں 200 کے قریب مریض انتہائی نگہداشت کے محتاج ہیں۔
دوسری جانب قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بغیر کسی پیشگی شرط کے بند کی جائے۔ انہی اصولوں کو لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔