“مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراض کے بعد حکومت کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور”
صدر کا مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل صدر مملکت نےگزشتہ دنوں اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا ہے۔
اور صدر کے بل واپس بھجوانےکے بعد حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کررہی ہے جو آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔
جب کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدرکے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں