“پی پی 139 ضمنی انتخاب: ن لیگ نے میدان مار لیا”

“پی پی 139 ضمنی انتخاب میں رانا طاہر اقبال کی کامیابی”

پی پی 139 ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا
مسلم لیگ نواز کے امیدوار رانا طاہر اقبال صوبائی حلقہ پی پی 139 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوگئے۔
جمعرات کو شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 میں ضمنی انتخاب کا انعقاد ہوا ۔
جس میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار رانا طاہر اقبال اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اعجاز حسین بھٹی کے درمیان مقابلہ ہوا۔
پی پی 139 کے 124 پولنگ اسٹیشن سے موصول ہونے والے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار رانا طاہر اقبال 44 ہزار 535 ووٹ حاصل کر کے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز حسین بھٹی 20 ہزار 93 ووٹ حاصل کر سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں