“ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں کمی، مگر 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ”
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔
، ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 34 فیصد گرگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3 اعشاریہ 57 فیصد پر آگئی ۔
جب کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 12 روپے 39 پیسے مہنگا ہوا، ویجیٹبل گھی کا ڈھائی کلو ٹن 23 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں