ہرنائی،چاغی ،لورالائی( بیٹھک رپورٹ)پشتونخوامیپ کی جانب سے انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کی اپیل پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں پشتونخوامیپ کی جانب سے ضلع ہرنائی میں مکمل پہیہ جام ہڑتال ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی سنجاوی پنجاب قومی شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند پارٹی کے ضلعی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ممبر مونسپل کمیٹی ہرنائی ملک گوہر خان لوؤن نے روزنامہ بیٹھک سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 8فروری کو ملک میں عام انتخاب میں مبینہ دھاندلی کرکے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا زر اور زرو کے طاقت پر جیتے ہوئے امیدواروں کی جیت کو ہار میں تبدیل کیاگیا جبکہ ہارے ہوئے امیدواروں کو زر اور زور کی طاقت سے کامیاب کرکے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ نے تین قومی اور چھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی لیکن پشتونخوامیپ کی جیت کو ہار میں تبدیل کیاگیا انہوں نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سے ثابت ہوا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوا ہے اور صوبے کے آر اوز ،ڈی آر اوز جرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے انہوں نے کہاکہ فارم 45کے مطابق نتائج کا اعلان نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اسی طرح نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے کارکنوں نے مشرقی بائی پاس دالبندین میں ٹائر جلا کر پاک ایران شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے جنرل سیکرٹری وقار ریکی، نیشنل پارٹی کے تحصیل دالبندین کے جنرل سیکرٹری غلام اللّٰہ بلوچ، کیپٹن محمد ہاشم لجہی، میر محمد ابرہیم مینگل، محمد بخش بلوچ، ظفر بلوچ، معاویہ بلوچ، عبدالحمید، حسین احمد بلوچ، عبدالغیاث اور دیگر کارکنوں نے دالبندین مشرقی بائی پاس پاک ایران شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا کوئیٹہ ٹو تفتان ٹریفک معطل رہے جس میں مال بردار گاڑیاں ،کوچز، چھوٹے بڑے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں بی این پی۔ نیشنل پارٹی، بی ایس او پجار کے کارکنوں نے الصبح سویرے پاک ایران شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جس کے وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر بند رہے اور سیکڑوں گاڑیوں کی دالبندین مشرقی بائی پاس میں قطاریں لگی ہوئی تھی اور بڑی تعداد میں پاک ایران شاہراہ پر آنے جانے والے بڑی تعداد میں لوگ گاڑیوں کے ذریعے پھس گئیںجبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کٹوی موڑ پر لورالائی کوئٹہ اور دوسڑکہ کے مقام پر لورالائی ڈی جی خان میں ٹائر جلا کر نیشنل شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کےکارکنوں نے لورالائی کوئٹہ لورالائی ڈی جی خان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ لورالائی ڈی جی خان اور لورالائی ٹوکوئٹہ ٹریفک معطل رہی جس میں مال بردار گاڑیاں ،کوچز، چھوٹے بڑے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی بی این پی۔ نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے الصبح سویرے نیشنل ہائی وے کو دوسڑکہ کے مقام پر لورالائی ڈی جی خان اور کٹوی موڑ پر لورالائی کوئٹہ شاہراہ کومکمل طور پر بند کردیا تھا جس کے وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر بند رہے اور سیکڑوں گاڑیوں کی کٹوی موڑ اور لورالائی دوسڑکہ میں قطاریں لگی ہوئی تھی۔ اسی طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ضلعی صدر اختر شاہ کاکڑ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی حسن خان ناصر،ولی درمان لونی،حیات خان لونی اور دیگر نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کو قوم نے مسترد کر دیا ہے ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں قومی اور صوبائی حلقوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کرایا گیا دھاندلی کرنے والوں نے پہلے بلے کا نشان چھیننے کے باوجود عوام نے قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے بھاری مینڈیٹ دی مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پی ٹی آئی کی مینڈیٹ کو چرا کر عوام کے رائے اور جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔