- “وزیراعظم شہباز شریف کا دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کا اعلان”
دہشتگردی کے ناسور کا دوبارہ خاتمہ کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔
دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک بحریہ ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے بہادر افسر اور جوان پاکستان کی سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔
مزید کہا کہ پاکستان نیوی پہلے ہی ہمارے پوٹیشنل کو ایکسپلور کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرے پاس ایک اچھی خبر ہے۔
کچھ روز قبل مجھے بہترین دوست چین سے ایک پیغام ملا کہ وہ ایک اور وفد پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
تاکہ سمندر کے نیچے جو قدرتی وسائل موجود ہیں، ان کی تلاش کے حوالے سے کام کیا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیول چیف، یہ وقت ہے کہ ہم اس پر توجہ کو مرکوز کریں۔
میں اس کے لیے تمام قسم کی معاونت فراہم کرنے پر تیار ہوں کیونکہ بلیو اکانومی سے ہماری ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں