بشار الاسد اور ان کا خاندان روس پہنچا: انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ مل گئی

روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو پناہ دے دی، طیارہ حادثے کی خبریں افواہیں نکلی

بشار الاسد اور ان کا خاندان روس پہنچ گیا، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ مل گئی
روس: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دے دی ہے۔
روسی چینل ون نے بھی کریملن ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان روس میں ہے۔
اس سے قبل بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی متضاد خبریں سامنے آرہی تھی۔
خیال رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا اور صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے پہلے ہی بشار الاسد ایک طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے تھے۔
ان کے جہاز حادثے سے متعلق ساری خبریں افواہیں ثابت ہوئیں اور بشارالاسد خاندان سمیت روس پہنچ گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں