پاکستان میں دواؤں کے غلط استعمال سے سالانہ 5 لاکھ ہلاکتیں: صحت کے ماہرین کا انکشاف

پاکستان میں دواؤں کے غلط استعمال سے ہونے والی ہلاکتوں کی alarming تعداد: صحت کے ماہرین کی وارننگ

ملک میں دواؤں کے غلط استعمال سے سالانہ ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ ہوگئی
پاکستان میں سالانہ 5 لاکھ سے زائد افراد طبی غلطیوں، خاص طور پر ادویات کے غلط استعمال کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
کیونکہ ملک میں صرف 5 فیصد فارمیسیز میں تربیت یافتہ اور مستند فارماسسٹ موجود ہیں ۔
جبکہ ملک کے نصف اسپتال فارمیسی کے ماہرین کے بغیر چل رہے ہیں۔
کراچی میں روز الخدمت فارمیسی سروسز کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے میڈیکیشن سیفٹی کانفرنس میں صحت کے ماہرین، فارماسسٹ اور دوا ساز صنعت کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اور فارماسسٹ کے بغیر چلنے والے میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز اور دوائیوں کے غلط استعمال کے سنگین نتائج پر روشنی ڈالی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم رؤف نے اعتراف کیا ۔
دوائیوں کے غلط استعمال کا مسئلہ عالمی نوعیت کا ہے۔
لیکن پاکستان میں ادویات کے غلط استعمال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور واقعات کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو پاتی کیونکہ ان کی رپورٹنگ کم ہوتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں