“آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا”
حکومت کی گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عملدرآمد شروع کردیا۔
حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کردی۔
گندم کی بوائی مکمل ہوگئی مگر پہلی بار اب تک امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔
حکومت ہرسال گندم کی بوائی کے موقع پر امدادی قیمت مقرر کرتی تھی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اجناس کی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کردار کی مخالف ہے۔
آئی ایم ایف نے گنے اور گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کا کہا تھا۔
آئی ایم ایف اجناس کی قیمتوں کے تعین کے لیے فری مارکیٹ کا خواہاں ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں