“پی ٹی آئی کا احتجاج بغیر اجازت: توہین عدالت کیس میں حکومتی جواب”

“پی ٹی آئی نے بغیر اجازت احتجاج کیا، سیکریٹری داخلہ کی وضاحت”

پی ٹی آئی نے بغیر اجازت ڈی چوک پر احتجاج کیا، سیکریٹری داخلہ
وفاقی سیکریٹری داخلہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف توہین عدالت کیس میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے درخواست دیے بغیر ڈی چوک پر احتجاج کیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج پر تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
وفاقی سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم علی آغا نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرا دیا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہدایت کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
جس میں وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو شامل کیا گیا،۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے بارہا رابطہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ احتجاج کے لیے نئے قانون کے تحت درخواست دیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں