“چینی کی قیمت میں اضافہ: سٹے بازوں کی وجہ سے 8 روپے مزید بڑھنے کا امکان”
چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا
چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔ سٹے بازوں نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر جنوری کیلئے مزید 8 روپے بڑھنے کی خبر دے دی۔
سٹے باز اور ذخیرہ اندوز مافیا ایک بارپھر سے چینی مہنگی کرنے کیلئے متحرک ہوگیا۔
ایکس مل ریٹ 115 سے 125 روپے پر پہنچ گیا جبکہ چھوٹے دکاندار20روپے اضافے کیساتھ چینی 150 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔
ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128 جبکہ جنوری میں 133 روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے۔
جس کے بعد 10 روپے فی کلو مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
ماہ نومبرتک محض صرف ایک لاکھ 83 ہزار ٹن کی پروڈکشن ہی ہوسکی ہے۔
، یومیہ پروڈکشن 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں