“محکمہ سکول ایجوکیشن نے رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کا ڈیٹا طلب کیا”

“ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کا ڈیٹا طلب: محکمہ سکول ایجوکیشن کی نئی ہدایت”

رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کا ڈیٹا طلب
محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرانے اساتذہ سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا۔
رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کتنے ہیں؟
محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا مانگ لیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 50 اور 55 سال کی عمر کے کتنے اساتذہ ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں؟
ایسے اساتذہ جن کی سروس 25 سال ہو چکی ہے ان کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں سے فوری ڈیٹا طلب کر لیا،۔
مذکورہ اساتذہ کی ڈیٹ آف برتھ، پوسٹنگ، عہدہ اور تعلیمی قابلیت کا بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے پاس 12 ہزار میٹرک پاس اور 8 ہزار سے زائد ایف پاس اساتذہ ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں