پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے: عطاتارڑ

عطاتارڑ: پی ٹی آئی کے ساتھ غیر رسمی بات چیت

پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، عطاتارڑ
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔
غیر رسمی بات چیت ہوتی ہے، مذاکرات سے قبل پارٹی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر شرمندگی کا اظہار کرے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی رہنما کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو جماعت کسی بات پر یوٹرن نہ لے وہ عمران خان کی ہو ہی نہیں سکتی۔
یہ غیر سنجیدہ کال ہے، ان کی کال پر کون اعتبار کرے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے جرم پر کوئی شرمندگی ظاہر کی جائے۔
9 مئی کے مجرموں کے چہرے اور اعمال سامنے ہیں، مجھے نہیں لگتا ہے کہ کوئی ٹرسٹ بحال ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر رسمی بات چیت ہوتی ہے لیکن باضابطہ کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں