بھارت کے ساتھ بنگلادیش کا انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ معاہدہ منسوخ، شیخ حسینہ کا بڑا فیصلہ
بنگلادیش کا بھارت کیساتھ انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ معاہدہ منسوخ
بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش نے شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں بھارت کے ساتھ کیا گیا بینڈ وڈتھ ٹرانزٹ کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔
،اس اقدام سے بھارت کے علاقائی انٹرنیٹ حب بننے کےمنصوبے کو شدید دھچکا پہنچنےکا امکان ہے۔
،بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں ، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان غیر فطری محبت اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔
، بنگلہ دیش میں 5 اگست کے عوامی انقلاب کے بعد عبوری حکومت واضح طور پر بھارت سے دوری اختیارکر رہی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بنگلادیش ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن ( بی ٹی آر سی) نے 2 بنگلادیشی کمپنیوں کے لیےبھارت سےتیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں