قبائلی ضلع کرم میں کشیدہ حالات کے باعث آٹے کی قلت پیدا ہو گئی

خیبر پختونخوا: قبائلی ضلع کرم میں آٹے کی قلت دور کرنے کے لیے فوری اقدامات

قبائلی ضلع کرم میں کشیدہ حالات کے باعث آٹے کی قلت
خییبر پختونخوا کے ضلع کرم میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی۔
،وزیر اعلیٰ نے سرکاری گوداموں سے گندم جاری کرنے اور آٹے کی سستے نرخوں پر فوری سپلائی کی ہدایات جاری کردیں۔
قبائلی ضلع کرم میں کشیدہ حالات کے باعث آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ،۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے محکمہ خوراک کو ضلع میں آٹے کی قلت دور کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
،وزیر اعلیٰ نے کرم میں گندم اور آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔
سیکرٹری خوراک نے ضلعی فوڈ آفیسر کو فوری اقدامات کا مراسلہ جاری کردیا،۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گندم 2800 روپے فی چالیس کلو گرام سرکاری گوداموں سے دی جائے گی۔
،صارفین کو بیس کلو آٹے کا تھیلا 1700 میں اور دس کلو کا تھیلا 850 روپے کلو میں دیا جائے گا ۔
جبکہ اس سارے عمل میں ڈپٹی کمشنر نگرانی کرے تاکہ ہر علاقے میں آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں