“چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی مخالفت کی وجہ ابھی تک سمجھ نہیں آئی”

“مولانا فضل الرحمان کی مخالفت: وزیر مذہبی امور کا بیان”

نہیں پتا کہ مولانا کس بات کے مخالف ہیں؟ وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو راضی کرلیں گے۔
، ہفتہ یا دس دن تک تحفظات ختم ہوجائیں گے۔وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کو اعتماد میں لے کر دینی مدارس رجسٹریشن بل پاس ہونا چاہیے۔
لیکن کسی کو نہیں پتا کہ مولانا فضل الرحمان کس بات کی مخالفت کررہے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ مولانا کس بات کی مخالفت کر رہے ہیں یہ بات مسئلہ سمجھ آئے تو ہی حل ہوگا۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے کے معاملے پر حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
چند روز قبل پشاور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے بل کا ڈرافٹ حکومت نے تیار کیا۔
، بل اسمبلی میں آیا تو کچھ قوتوں نے اسے رکوا دیا، یہ سمجھتے ہوں گے کہ مولوی تھک جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں