“پی ٹی آئی کے روئیے میں تبدیلی کے باوجود مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں: خواجہ آصف”

“خواجہ آصف کا بیان: پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں”

پی ٹی آئی کے روئیے میں تبدیلی آئی، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کے چارج شیٹ ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے روئیے میں تبدیلی آئی ہے لیکن خلوص نہیں ہے۔
سیالکوٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تک پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوئی آفر ہی نہیں آئی۔
، وہ لوگ اسپیکر اسمبلی کے پاس بیٹھے رہتے ہیں چائے بسکٹ کھاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی طرف سے کوئی ایسی مذاکرات والی صورتحال ہی نہیں بنی کہ ہم ریسپانڈ کریں۔
، فی الحال تو وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ہماری دو شرائط ہیں، وہ منظور کی جائیں اور کوئی کہتا ہے غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہیے، ۔
ان کی طرف سے کوئی کمیٹی کمیٹی کھیل رہا ہے ، اب کمیٹی بھی بنا دی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں