“چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے پنجاب حکومت کی ون ونڈو آپریشن سے فائدہ”
پنجاب حکومت کا چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ
چینی ٹیکنالوجی کمپنیز کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
جس پر پنجاب حکومت نے چینی کمپنیوں کو صوبے میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دورہ چین پر موجود وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت گوانگ ژو میں انوسٹمینٹ کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔
جس میں انہوں نے ورکنگ گروپ کے قیام ، فوکل پرسن کے تقرر اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا۔
گول میز کانفرنس میں چین اور ہانگ کانگ کی 60 سے زائد نمایاں کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔
جبکہ ہیلتھ ، آرٹی فیشل انٹیلی جنس ، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ویسٹ مینجمنٹ ، سولر انرجی اور دیگر سیکٹرز کے نمائندگان شریک ہوئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں