تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان: اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعطیلات

آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان: اے پی ایس شہدا کی یاد میں تعطیل

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد عرفان نواز میمن ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور ڈی سی لاہور کی طرف سے آج کی چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔
جبکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذوالقرنین لنگڑیال کہتے ہیں سانحہ آرمی پبلک سکول ( اے پی ایس ) کے شہدا کی یاد میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی آج سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز بند رکھنے کا اعلان ہوا۔
سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی آج اسکولز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں