“حج درخواستوں کی وصولی 17 دسمبر تک، وزارت مذہبی امور کا اہم اعلان”
وزارت مذہبی امورکاکل حج درخواستوں کی وصولی بندکرنےکااعلان
وزارت مذہبی امور نے کل سے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
بینکوں میں 17 دسمبر حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ 17دسمبرتک موصول تمام درخواستیں کامیاب تصورکی جائیں گی۔
، حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع ہوگی۔
، بینکوں کووزارت کے آن لائن پورٹل پر درخواستیں فوری پراسس کرنےکی ہدایات کر دی گئی ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں