“شکیب الحسن کو تمام کرکٹ مقابلوں میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا، ایکشن مشکوک قرار”
مشکوک بولنگ ایکشن، شکیب الحسن کو بولنگ کرانے سے روک دیا گیا
شکیب کو تمام قسم کی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا۔
اسپورٹس ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آل راؤنڈر شکیب الحسن پر تمام ٹاپ لیول ٹورنامنٹس میں بولنگ کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے شکیب کو بولنگ کرنے سے روک دیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ای سی بی کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو مطلع کیا گیا ہے ۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے تحت ہونے والے مقابلوں میں بولنگ کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں