نئے مدارس کی رجسٹریشن پر حکومت تعاون کرے گی: فضل الرحمان کا موقف
نئے مدارس کی رجسٹریشن پر حکومت تعاون کریگی:فضل الرحمان
قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ حکو مت کیساتھ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں۔
دو ہزار چار میں مدارس کے حوالے سوالات اٹھائے گئے ان سوالات پر مذاکرات ہونے کے بعد قانون سازی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ دینی مدارس محتاط رہیں گی کہ شدت پسندانہ مواد پیش نہ کیا جائے ،خفیہ ایجنسیاں مدارس میں براہ راست جاتی تھیں۔
،اس کے بعد 2010 میں دوبارہ معاہدہ ہوا، ہمارے نزدیک تو معاملات طے تھے لیکن اس کے بعد اٹھارویں ترمیم پاس ہوئی۔
مولانا کا کہنا تھا کہ حکومت نے کہا کہ مدارس سوسائٹیز ایکٹ کے تحت مدارس رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔
پھر وزرات تعلیم کی بات آئی اور بات چیت ہوتی رہی وہ ایکٹ نہیں بنا لیکن محض معاہدہ تھا۔
،پہلی بات تھی کہ نئے مدارس کی رجسٹریشن پر حکومت تعاون کرے گی۔
، دینی مدارس کے بنک اکاونٹس کھولنے کی بات بھی ہوئی ،غیر ملکی طلبا کو نو سال کا ویزہ دینے کی بات ہوئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں