یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی لاپتا، پاکستانی سفیر کا انکشاف

یونان کشتی حادثے میں درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں، پاکستانی سفیر کی تفصیلات

یونان کشتی حادثہ‘ اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں، پاکستانی سفیر
یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے کہا ہے کہ کشتی حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں ۔
جن کے بچنے کی امیدیں بہت کم ہیں جب کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔
یونان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کشتیوں کو حادثہ ضرورت سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ۔
جس کشتی میں پاکستانی سوار تھے اس کے اندر پہلے شگاف پڑا اور پھر ڈوب گئی۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا سے غیر قانونی طریقے سے جانے والی 5 کشتیوں پر پاکستانی سوار تھے، ۔
جس کشتی پر سوار تھے اس کا نہ انجن ٹھیک تھا نہ واکی ٹاکی اور نہ ہی ڈرائیور جب کہ متاثرہ کشتیوں میں پاکستانی بچے بھی تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں