جسٹس منصور علی شاہ نے کلائمیٹ کورٹ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا
آلودگی بڑا مسئلہ، کلائمیٹ کورٹ قائم ہونی چاہیے: جسٹس منصور علی
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی پاکستان کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔
، کلائمیٹ کورٹ قائم ہونی چاہیے۔اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس 2024 سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کلائمیٹ چینج اتھارٹی کو ٹیک اپ کیا۔
پاکستان کی آئینی عدالتیں انوائرمنٹ کے معاملہ کو دیکھ رہی ہیں۔
ملک کو شدید ترین موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلر کہار میں سیمنٹ پلانٹ کا کیس سامنے آیا، اس میں کلائمیٹ چینج کا مسئلہ نہیں اٹھایا گیا۔
، اس سے پانی کا مسئلہ بن رہا تھا، سی ڈی اے کیس میں عدالت نے ہدایت کی کہ پلاننگ ماحول دوست ہونی چاہیے، ۔
ماربل کرشنگ پلانٹس کو ری لوکیٹ کرنے یا اس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی کہا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں