شیخ مجیب کی تصویر کا خاتمہ: بنگلہ دیش میں اہم تبدیلیوں کا آغاز
بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر کا خاتمہ
بنگلہ دیش میں ’جوئے بنگلہ‘ نعرے اور کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 5 اگست کو عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے بنگلہ دیش میں اہم مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔
عبوری حکومت کی جانب سے شیخ مجیب الرحمان کی پالیسیوں اور شیخ حسینہ واجد کے اقدامات کی نفی کرتے ہوئے چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سب سے اہم فیصلہ شیخ مجیب الرحمان کا دیا گیا نعرہ ’جوئے بنگلہ ‘ ختم کرنا ہے۔
ایپلیٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد ’جوئے بنگلہ‘کو اب قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں