چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچز دبئی میں ہوں گے، آئی سی سی نے اعلان کر دیا
چیمپئنز ٹرافی‘ پاک بھارت میچز دبئی میں ہوں گے،آئی سی سی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے براڈکاسٹرز کو آگاہ کردیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچز دبئی میں ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے پاک بھارت میچز کولمبو میچز کروانے سے متعلق تجویز آئی سی سی نے مسترد کردی۔
اور آئی سی سی نے لوکل براڈکاسٹرز کو دوسرے وینیو سے متعلق آگاہ کردیا۔
براڈکاسٹرز ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچز دبئی میں ہونگے۔
تاہم آئی سی سی نے شیڈول کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں بتایا۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق تمام معاملات حل ہوچکے ہیں۔
، کوئی ابہام باقی نہیں رہا، امید ہے آج شیڈول جاری کردیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں