وزیراعظم اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں: راناثنااللہ

راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ بات چیت کے بغیر جمہوری نظام نہیں چل سکتا

بات چیت کے بغیر جمہوری نظام نہیں چل سکتا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں بات چیت کےبغیرجمہوری نظام نہیں چل سکتا۔
اگرپی ٹی آئی رابطہ کرے گی تو حکومت سیاسی ڈائیلاگ کیلئے تیار ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی حکومت کومذاکرات کا پیغام بھیجے، ۔
پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی۔
، وزیراعظم نے کہا ہم ہر ایشو پربات کرنے کو تیارہیں۔
راناثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم ایوان میں آئے تو اپوزیشن سے ہاتھ ملایا۔
، وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اس وقت بھی تسلیم نہیں کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں