بہاولپور پریس کلب انتخابات 2025: تمام تاریخیں اور اہم مراحل
بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپورپریس کلب بہاولپوررجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات 2025ء مورخہ 30دسمبر کوہونگے۔
تفصیل کے مطابق چیئرمین الیکشن کمیٹی وجاہت بشیردھرالہ کی جانب سے جاری کردہ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی کی آخری تاریخ مورخہ 16اور17دسمبرہوگی ۔
جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ مورخہ 18دسمبر2024ء صبح 10بجے سے شام 5بجے تک ہوگی۔
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 19دسمبر،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال20دسمبر، کاغذات نامزدگی کی وصولی وسماعت 21دسمبر جبکہ کاغذات نامزدگی کی واپسی کی آخری تاریخ 24دسمبر2024ء صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔
امیدواران کی حتمی فہرست 26دسمبر2024ء صبح 10بجے آویزاں کی جائے گی۔
بہاولپورپریس کلب بہاولپوررجسٹرڈ الیکشن 2025ء کیلئے پولنگ مورخہ30دسمبر2024 صبح نوبجے سے شام چاربجے تک ہوگی۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی، وجاہت بشیردھرالہ کے مطابق الیکشن کے سیکورٹی ودیگر تمام انتظامات بخوبی مکمل کرلئے گئے ہیں۔
اوراس حوالے سے انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو لیٹر ارسال کردئیے گئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں