سپریم کورٹ نے ججز تقرری کے رولز کی منظوری کے لیے عوامی رائے طلب کی
سپریم کورٹ نے ججز تقرری کے مجوزہ رولز پر عوامی آرا طلب کرلی
عدالت عظمیٰ کے ترجمان کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کے مجوزہ رولز سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں۔
اور چیئرمین کمیٹی نے مجوزہ قواعد کے مسودہ کی تیاری میں کمیٹی ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین کمیٹی جسٹس جمال مندوخیل نے رولز تیاری میں کمیٹی ارکان سے ہٹ کر تجاویز دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
جوڈیشل کمیشن میں ججزکی مجوزہ تقرریوں کے رولز کو عوامی تبصروں اور آرا کیلئے ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا۔
اور تمام تبصرے اور تاثرات 20 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
ترجمان سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ رولز کی منظوری کیلئے جوڈیشل کمیشن21 دسمبر کو غور کرے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں