حکومت کا گوادر پورٹ کے ذریعے گندم، چینی اور کھاد کی درآمدات پر غور
گوادر پورٹ کے ذریعے بڑی مقدار میں درآمدات پر غور
حکومت گندم، کھاد اور چینی سمیت سرکاری شعبے کی 60 فیصد درآمدات کو گوادر پورٹ کے ذریعے روٹ کرنے کے لیے فزیبلٹی اور حکمت عملی کا جائزہ لے رہی ہے۔
وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس میں اس تجویز پر بحث کی گئی۔
وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ اور تجارت، بحری امور، داخلہ اور منصوبہ بندی کی وزارتوں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو قابل عمل سفارشات پیش کرنے کے لیے قائم کی گئی۔
کمیٹی نے موجودہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور گوادر بندرگاہ کے استعمال کو بڑھانے کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔
کمیٹی نے ماہانہ اجلاس بلانے اور کابینہ کو سہ ماہی رپورٹ دینے پر اتفاق کیا، ۔
جس کا مقصد گوادر کی ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر صلاحیت کو محسوس کرنے میں پیش رفت کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا یقینی بنانا ہے۔
کمیٹی نے گندم، چینی اور یوریا جیسی بڑی مقدار میں درآمدات کے لیے گوادر بندرگاہ کو استعمال کرنے پر زور دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں