“سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا”
حکومت سندھ کا 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
حکومت سندھ نے 27 دسمبر کو سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو صوبے بھر میں صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی شہید رہنما اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے باعث کیا گیا۔
پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے ہر سال 27 دسمبر کو ضلع لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں جلسہ منعقد کرتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں