“چائنہ کی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند”
چائنہ کی کاروباری شخصیات پاکستان آنا چاہتے ہیں :مریم نواز
زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہونے والا کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔
کابینہ ارکان کی وزیر اعلیٰ کو چائنہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ چین کا 8روزہ دورہ بہت زیادہ کامیاب رہا ۔
، چائنہ کے لوگ بہت زیادہ محنتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ چائنہ کی کاروباری شخصیات پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
، چائنہ میں ہر جگہ یکسانیت دیکھنے کو ملی ،اب چائنہ پنجاب ڈیسک بنایا جائے گا سب اس کو دیکھیں گے ، ۔
چائنہ میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے کیے بہترین اور جدید سہولیات دی جا رہی ہیں ۔
مریم نواز کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اب وہی سہولیات لیکر آ رہے ہیں ۔
، چائنہ کا دورہ نہایت کامیاب رہا، پارہ چنار کے لوگوں کی طبعی امداد کے لیے موبائل ہسپتال کہ ضرورت پڑنے پر بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں