“ایاز صادق کا بیان: اپوزیشن اور حکومتی ارکان برابر ہیں”
میری نگاہ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان برابر ہیں، اسپیکر
اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ اسپیکر کی نگاہ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان برابر ہیں۔
اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
، ایک طویل تعطل کے بعد اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد میرے لیے باعث اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے مشکل کام اسپیکرز کا ہوتا ہے۔
، اگر حکومت کو وقت زیادہ ملے تو اپوزیشن ناراض، اگر اپوزیشن کو وقت زیادہ دیدیا جائے تو حکومت ناراض ہو جاتی ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ اگلی نشستوں کو زیادہ وقت ملے تو بیک بینچرز ناراض ہو جاتے ہیں۔
، پروڈکشن آرڈرز کا مسئلہ بھی بہت اہم ہوتا ہے،۔
البتہ ایک بات طے ہے کہ اگر پہلے کچھ غلط ہوگیا تو اب اسے درست کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں