“کرم میں امن جرگے میں ڈیڈلاک، سڑکیں 72 دن سے بند”
کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگہ میں ڈیڈلاک برقرار
پشاور: ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال پر کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگہ میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔
جرگہ میں مسلسل ڈیڈ لاک اور کسی متفقہ فیصلہ نہ ہوپانے کے باعث پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدروفت کے تمام راستے 72 روز سے بند ہیں۔
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا کرم میں بھاری اسلحہ سرینڈر کرنے پر کچھ لوگوں کے تحفظات ہیں۔
، جب تک اسلحہ سرینڈر نہیں ہوگا، سڑک نہیں کھولی جائے گی، گرینڈ جرگے کو دو دن کا وقت دیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں