پیوٹن نے شام میں روس کی شکست کے دعوے مسترد کر دیئے

پیوٹن کا کہنا ہے: شام میں روس کی شکست نہیں ہوئی، مقاصد حاصل کرلیے

پیوٹن نے شام میں روس کی شکست کے دعوے مسترد کر دیئے
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں روس کو شکست نہیں ہوئی اور ہم نے وہاں اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں۔
سال کے آخر میں اپنی سالانہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پہلی بار بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی صورتحال پر گفتگو کی اور اس دعوے کو مسترد کیا کہ شام میں روس کو شکست ہوئی۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ آپ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے روس کی شکست کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے اور ہم نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں