-
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 3 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کا اضافہ
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 36 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے ڈالر ذخائر 36 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کی جانب سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔
جس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 3 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا
اور ریزرو 12 ارب 8 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 11 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اور ڈیپازٹس 4 ارب 55 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 3 کروڑ 18 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں