“چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اہم بیان “
جمہوریت مذاکرات ہی کے ذریعے چلتی ہے، یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوریت مذاکرات ہی کے ذریعے چلتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے 18ویں اسپیکرز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسیپکرز کانفرنس سے خطاب کر کے دلی خوشی ہو رہی ہے۔
، جبکہ کانفرنس کے شرکاء پاکستان کے جمہوری اداروں کے محافظ ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد جمہوری ماحول کی تائید کرتی ہے۔
جبکہ مذاکرات جمہوریت کو مضبوط کرنے کا واحد راستہ ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کر تے ہوئے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس کا اصل مقصد آئین پاکستان پر عمل کرنے کے طریقہ کار طے کرنا ہے۔
، اٹھارہویں آئینی ترمیم مرکز اور صوبوں کے درمیان حدودوقیود طے کرتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں