“قومی ائیرلائن کی نجکاری کی پہلی کوشش ناکام، اتحادیوں کا شدید ردعمل”
قومی ائیرلائن کی نجکاری کی کوشش ناکام، اتحادی پھٹ پڑے
اسلام آباد: قومی ائیر لائن کی نجکاری کی پہلی کوشش میں ناکامی پر اتحادیوں نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت دوسری بار قومی ائیر لائن کی نجکاری میں کامیابی کے لیے پُراعتماد ہے۔
لیکن نجکاری کی پہلی کوشش میں ناکامی پر اتحادیوں نے حکومت پر شدید تنقید کی۔
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ نجکاری میں ناکامی انتظامیہ کی نااہلی ہے ۔
جب کہ مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ نجکاری کی کوشش نان پروفیشنل تھی اور عجلت میں کی گئی۔
پی پی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ جتنی بولی دی گئی۔
اتنی تو کراچی اسلام آباد بس سروس کے لائسنس کی بھی نہیں ہوتی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں