تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت ممکن: رانا ثنا

رانا ثنا اللہ: مذاکرات اور شرائط پر تازہ مؤقف

تحریک انصاف کے ساتھ ہر معاملے پر بات ہوسکتی ہے: رانا ثنا
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے پر ایک آدھ دن میں پیشرفت ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہر معاملے پر بات ہوسکتی ہے ۔
لیکن گارنٹی نہیں کہ کون سی بات مانیں گے اور کون سی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے ہی اگر یہ کہہ دیا جائے کہ یہ یہ باتیں مان لیں تو پھر مذاکرات کی ضرورت کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں